تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:33

کشمیری رہنما افضل گرو کو پھانسی دینے کے حق میں تھے، وکی لیکس

جنگ نیوز -


کراچی…وکی لیکس جاری خفیہ امریکی مراسلے سے انکشاف ہوا ہے کہ اعتدال پسند کشمیری رہ نماء بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے اہم ملزم افضل گرو کو ، جرم ثابت ہونے پر پھانسی دینے کے حق میں تھے۔ بھارتی اخبار کے مطابق گزشتہ ہفتے وکی لیکس پر جاری کیے جانیوالے خفیہ مراسلوں سے پتہ چلتا ہے کہ اعتدال پسند کشمیری رہ نماء افضل گرو کو معافی دینے کے حق میں نہیں تھے۔ خفیہ مراسلے میں اعتدال پسند کشمیری رہ نما کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ مراسلے کے مطابق ایک اعتدال پسند کشمیری رہ نماء نے امریکی پولیٹیکل قونصلر سے ملاقات میں کہا کہ ان کا سیاسی دھڑا یہ نہیں چاہتا کہ بھارت افضل گرو کو جرم ثابت ہونے کے باوجود معاف کردے۔ دو ہزار ایک میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملے میں افضل گرو کے ملوث ہونے کا جرم ثابت ہوجاتا ہے کہ اسے پھانسی دے دینی چاہیئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.