6 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:33
بھارت:سابق وزیربدعنوانی کے الزام میں گرفتار،30کلو سونا برآمد
جنگ نیوز -
نئی دہلی…بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں کانکنی کے سابق وزیر جی جنار دھنا ریڈی کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے ، سابق وزیر کے گھر سے 30 کلوسونا اور 10 لاکھ ڈالر قبضے میں لے لیے گئے۔بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں کانکنی کے سابق وزیر جی جنار دھنا ریڈی کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے ، سی بی آئی کے اہلکاروں نے وزیر کے گھر اور دفتر سے 30 کلو سونا اور 10 لاکھ ڈالر قبضے میں لے لئے ہیں جبکہ بھارتی کابینہ نے لینڈ ریفامز بل منظور کرلیا ہے جس کے بعد کسانوں کو اراضی سہل انداز سے دی جاسکے گی۔ سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے اہلکار پیر کی صبح بی جے پی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر کانکنی جی جنار دھنا ریڈی کے گھر میں داخل ہوئے اور تلاشی کے دوران 30 کلو سونا گھر کے تہہ خانے سے برآمد کرکے قبضہ میں لے لیا ، علاوہ ازیں گھر اور دفتر سے 10لاکھ ڈالر بھی قبضہ میں لئے گئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر پر کانکنی ایکٹ کی خلاف ورزی ، سازش اور بے ضابطگیوں کے الزامات ہیں ، ان کے 4 سالہ دور وزارت میں ریاست کو کانکنی کے شعبہ میں 3 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ دوسری جانب بھارتی کابینہ کے پیر کو ہونے والے اجلاس میں لینڈ ریفامز بل منظور کرلیا گیاہے جس کے بعد کسانوں کو اراضی سہل انداز سے دی جاسکے گی۔ اس سے قبل متعدد اربوں ڈالر کے منصوبے زیر التوا تھے کیونکہ کسانوں نے زبردستی زمین لینے کے خلاف احتجاج کیا تھا۔