6 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:33
’باڈی گارڈ‘کی کامیابی نے کرینہ کپور کو نمبر ون ہیروئن بنا دیا
جنگ نیوز -
ممبئی…باڈی گارڈ کی کامیابی نے بنا نے دیا ہے کرینہ کو نمبر ون ہیروئین ،گول مال تھری اور تھری ایڈئیٹس کے بعد حالیہ باڈی گارڈ کی ریکارڈ ساز کامیابی کی بدولت بالیوڈ حسینہ بھی تیزی سے گامزن ہیں باکس آفس ہیٹ ٹرک کی جانب۔ شاہ رخ ، سلمان، عامر اور سیف یا پھر ہوں ابھرتے اسٹار عمران ،بالیوڈ کے تما م بڑے اور چھوٹے خانوں کی ہیروئین بننے کا اعزاز خوش قسمتی سے حاصل ہے کرینہ کپور کو۔ دو ہزار نو کی تھری اڈیٹس کے بعد گولمال تھری کی باکس کامیابی کے باعث بالیوڈ ببیو کو گزشتہ تین سالوں سے اعزاز حاصل ہے ممبئی فلم نگری کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ہیروئین کا۔ حالیہ ریلیز باڈی گارڈ کے ریکارڈ ساز رفتار سے بڑھتے بزنس کے باعث کرینہ کو بالیوڈ میں اب حاصل ہوگیا ہے ہنڈریڈ کروڑ ہیروئین کا ٹائیٹل ،جن کی نئی فلم بھی ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں بڑھ رہی ہے ایک ارب روپے کے باکس آفس بزنس کی جانب۔ بالیوڈ خانز کی فیورٹ ہیروئین اور پہلا انتخاب ، باڈی گارڈ میں لولی سنگھ کا دل جیتنے کے بعد ، اب جلد ہی نظر آئی گی روان میں شاہ رخ کی چھمک چھلو کے روپ میں۔