6 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:33
راولپنڈی:نجی یونی ورسٹی میں طالب علم کی فائرنگ ، وائس پرنسپل جاں بحق
جنگ نیوز -
راولپنڈی…راولپنڈی میں واقع ایک نجی یونی ورسٹی کے طالب علم کی فائرنگ سے وائس پرنسپل جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق روالپنڈی میں پشاور روڈ پر واقع ایک نجی یونی ورسٹی میں ایک طالب علم نے انتظامیہ سے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کردی ،جس سے وائس پرنسپل برگیڈیئرریٹائرڈ ثنااللہ جاں بحق ہوگئے، ذرائع کے مطابق طالب کو مضمون میں کم نمبر دینے کارنج تھا۔واقعہ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔