تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:33

پاکستان میں نلکے کا پانی ٹھیک نہیں،احتیاط کریں، امریکی سفارتخانہ

جنگ نیوز -


وکی لیکس سے جاری خفیہ مراسلے میں ایک دلچسپ بات بھی سامنے آئی ہے۔ دو ہزار چھ کے دوران امریکی سفارت خانے نے پاکستان آنیوالے اپنے شہریوں کو ہدایت کی تھی کہ پاکستان بھر میں ٹونٹی کا پانی آلودہ ہوتا ہے لہذا احتیاط کی جائے۔ پچیس فروری 2006 کے مراسلے میں پاکستانی ویزا، لاہور ، کراچی اور اسلام آباد میں سیکیورٹی کی صورتحال اور سفارتخانوں میں موجود صحت کی سہولیات کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئیں۔ ٹونٹی کے پانی کے بارے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھر میں یہ پانی آلودہ ہے اور اس ضمن میں ہوٹلوں اور دیگر مقامات پر صاف پانی کے حوالے سے لکھی تحریروں پر بھی بھروسہ نہ کیا جائے۔ برف کے کیوبز بھی اس وقت تک استعمال نہ کریں جب تک یہ یقین نہ ہوجائے کہ وہ صاف پانی سے بنی ہے۔ مراسلے میں پانی کے علاوہ خوراک کی دیگر اشیاء کے استعمال میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی۔ مراسلے میں یہ بھی ہدایت کی گئی کہ پاکستان میں ڈرائیونگ کرنے سے پہلے مقامی ٹریفک کی چال چلن کو اچھی طرح سمجھنا ضروری ہے اور رات میں ممکن ہو تو ڈرائیونگ نہ کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.