6 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:5
کار کی سستی انشورنش کیلئے خواتین مردوں کی نسبت زیادہ جھوٹ بولتی ہیں
جنگ نیوز -
نیویارک…فارن ڈیسک…کار کی سستی انشورنش کے حصول کی خاطر خواتین مردوں کی نسبت زیادہ جھوٹ بولتی ہیں۔ای کار نامی سائٹ کے مطابق نوجوان مردوں سے ان کی کار انشورنش کے چارجز خواتین کی نسبت دُگنا وصول کیے جاتے ہیں ہر ماہ انشورنش کے لئے دو لاکھ 80ہزار درخواستیں دی جاتی ہیں ،ان میں سے51فی صد خواتین اور49فی صد مردوں کی طرف سے درخواستیں دی جاتی ہیں۔انشورنش کے دوران تین بڑے جھوٹ میں47فی صد کسی بھی سزا کا انکشاف نہیں کرتے جن میں64فی صد مرد اور36فی صد خواتین ہیں۔لائسنس کی معیاد کے بار غلط بیانی کی جاتی ہے اور کسی دیگر ذرائع سے حاصل کسی بھی رعایت سے انکار کرتے ہیں۔