6 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:17
نیویارک ،ویسٹ انڈین ڈے پریڈ کے دوران فائرنگ،3ہلاک
جنگ نیوز -
نیویارک …نیویارک میں ویسٹ انڈین ڈے پریڈ کے دوران ہونے والی فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق نیویارک کے علاقے فرینکلن ایونیو کے قریب چند افرادکی پولیس سے بحث شدت اختیار کر گئی اس دوران جھگڑے میں ملوث ایک آدمی وہاں سے چلا گیا اوربندوق کے ساتھ واپس آیا۔جس کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار ہے جس کے بازومیں گولی لگی ہے اور اسے اسپتال میں داخل کردیاگیاہے۔پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔