تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:17

ایکواڈور میں 60 روز کیلئے جوڈیشل ایمرجنسی کا نفاذ

جنگ نیوز -
کیوٹو…جنگ نیوز… ایکواڈور میں 60 روز کیلئے جوڈیشل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ایکواڈور نے عدالتی نظام اور ججز کے طریقہ کار میں انقلابی متنازع اصلاحاتی پروگرام کے تحت قانونی خدمات کی بروقت عوام تک رسائی کیلئے ملک میں 60 روز کی جوڈیشل ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ اس ہنگامی عرصہ کے دوران حکومت ملک بھر میں عدلیہ کو فعال کرے گی جس کے دوران بعض ججز کے ان کے عہدوں سے ہٹائے جانے کے امکانات کے علاوہ بعض غیرفعال عدالتیں ختم کرنے کا بھی قوی امکان ہے۔ مذکورہ ہنگامی صورتحال کو اسٹیٹ آف ایمرجنسی ان جوڈیشری کا نام دیا گیا ہے۔ ایکواڈور میں 1.2 ملین مقدمات زیرالتواء ہیں۔ ایکواڈور کی اپوزیشن نے حکومت کے اقدام کو صدر کی جانب سے عدالتی نظام پر اپنے اختیارات مزید بڑھانے کا ایک بہانہ قرار دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.