6 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:17
چین: پیٹ سے جڑی بہنوں کو آپریشن کے ذریعے علیحدہ کر دیا گیا
جنگ نیوز -
شنگھائی…جنگ نیوز… چین کے اسپتال میں 6 گھنٹے کے طویل آپریشن کے ذریعے پیٹ سے جڑی دو جڑواں بہنوں کو علیحدہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جڑواں بہنوں جن کی عمر صرف 4 ماہ ہے، کو شنگھائی کے ایک ہسپتال میں ایک دوسرے سے الگ کر دیا گیا۔ دونوں بہنیں جن کے نام این اور زین بتائے گئے ہیں، دل اور جگر کے مقام سے پیدائشی طور پر ایک دوسرے سے جڑی ہوئی تھیں تاہم چینی اسپتال کے معالجین کے مطابق اب دونوں بہنوں کی حالت تسلی بخش ہے اور ان کی آئی سی یو میں بھرپور نگہداشت کی جا رہی ہے۔ اسپتال کے مطابق ان دونوں بچیوں کے جسموں کو علیحدہ کرنے کیلئے 6 گھنٹے تک ڈاکٹروں کی چار ٹیموں نے کام کیا۔مذکورہ اسپتال میں جسموں سے جڑے جڑواں بچوں کا یہ تیسرا کامیاب آپریشن ہے۔