6 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:17
بھارت میں دو مسافر بسوں میں تصادم، 14 مسافر ہلاک، 35 زخمی
جنگ نیوز -
نئی دہلی…جنگ نیوز… بھارت میں دو مسافروں بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 14 مسافر ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو میں دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 14 مسافر موقع پر ہلاک اور 35 سے زائد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ہلاک اور زخمی افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔