6 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:28
دیپیکا پڈوکون فلموں کی کامیابی کیلئے دعا کرنے گولڈن ٹیمپل پہنچ گئیں
جنگ نیوز -
ممبئی…بالی وڈ اداکارہ مذہبی رسومات ادا کرنے سکھوں کے گوردوارا، گولڈن ٹیمپل،، پہنچ گئیں۔ بھارت کے شمالی پنجاب میں سکھوں کے مندر ہرمندرصاحب پر شانتی گرال دیپیکا پہنچیں،، اس موقع پر گلیمرس اسٹار نے شلوار قمیض زیب تن کرر کھی تھی۔اور سرپردوپٹا تھا ،فیملی کے ساتھ مندر پر دیپیکا پڈوکون نے مذہبی رسومات ادا کیں ۔میڈیاسے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں یہاں آکر خوشی ہوئی اور سکون ملتا ہے ، اس سے پہلے دیپیکا خواجہ معین الدین چشتی رحمة اللہ تعالیٰ علیہ کے مزار پر بھی حاضری دے چکی ہیں ،تاکہ اپنی نئی فلموں دیسی بوائز، کاکٹیل اور تامل فلم رانا کی کامیابی کی دعا کرسکیں۔