تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:17

یو ایس اوپن ٹینس :جوکووچ اور فیڈرر کی فتوحات کا سلسلہ برقرار

جنگ نیوز -


نیویارک…جنگ نیوز…نوویک جوکووچ ، راجر فیڈرر، جوویلفرائیڈ تسونگا اور جانکوٹسپاروچ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ میر ڈی فش، جان کارلوس فریرو اورجان مناکوچوتھے راؤنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ امریکا میں جاری سال کے چوتھے اورآخری گرینڈ سلام میں کھیلے گئے چوتھے راؤنڈ میں سربیا کے عالمی نمبرایک نوویک جوکووچ نے سخت مقابلے کے بعد 7-6(16-14)،6-4 اور6-2 سے ہرا کر میگاایونٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ سوئٹزرلینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس سٹاراور عالمی نمبر تین راجر فیڈرر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے جان مناکو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1،6-2اور6-0 سے شکست دے کر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ کیلئے کوالیفائی کیا۔ فرانس کے جوویلفرائیڈ تسونگا اورامریکا کے میر ڈی فش کے درمیان سخت مقابلہ ہوا تاہم فرانسیسی کھلاڑی نے امریکن کھلاڑی کو6-4،6-7(5-7)،3-6،6-4اور6-2 جبکہ سربیا کے جانکوٹسپاورچ نے ہسپانوی جان کارلوس فریرو کو7-5،6-7(3-7)،7-5اور6-2 سے ہرا کر میگاایونٹ کے کوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.