6 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:48
کراچی میں بھتے کی سیاست ہے جس میں سب شامل ہیں،عاصمہ جہانگیر
جنگ نیوز -
کراچی…سپریم کورٹ بار کی صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ کراچی میں بھتے کی سیاست ہے جس میں سب شامل ہوگئے، بھتے کی سیاست میں کالعدم جماعتیں بھی شامل ہوگئیں۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت کو انٹیلے جنس رپورٹ پڑھ کر سنائی جس میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور سیکٹرز کے نام ہیں، ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ بغیرثبوت کسی کو سزا دی جائے۔ عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ ہم یہاں کسی پارٹی کی نمائندگی نہیں کررہے، حکومت کوہٹاناسپریم کورٹ کاکام نہیں، ازخودکیس کی سماعت کوسیاسی جماعتوں کااکھاڑانہیں بناناچاہتے۔