6 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:48
آرمی چیف جنرل کیانی کی صدر آصف زرداری سے ملاقات
جنگ نیوز -
اسلام آباد…چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات کے دوران پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور اور آپریشنل صلاحیتوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران ملکی سلامتی کے امور،دہشت گردی کے خلاف جنگ بارے بھی بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال اور شر پسند عناصر کے خلاف جاری کاروائی کے بارے میں بھی مشاورت کی گئی۔