6 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:48
صادق آبادمیں ایک ہی خاندان کے 7افراد قتل
جنگ نیوز -
رحیم یارخان …رحیم یارخان کے قریب صادق آباد میں نامعلوم ملزمان ایک ہی خاندان کے سات افرادکو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق صادق آباد کے علاقے الیاس کالونی میں واقع ایک گھر میں نامعلوم افرادنے گھس کر سات افرادکو تیز دھارآلے سے قتل کردیا۔مقتولین میں پانچ بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں 5 سے 15سال کے درمیان ہیں۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچائی۔جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتاہے۔