تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:48

وکی لیکس نے کے ای ایس سی اور پیپکو کے تنازع کا بھانڈا پھوڑ دیا

جنگ نیوز -


کراچی…وکی لیکس سے کے ای ایس سی اور پیپکو کا تنازع بھی سامنے آگیا۔ دو ہزار نو میں کیای ایس سی کے سی ای او نے کہا تھا کہ پیپکو ، نہیں چاہتا کہ کے ای ایس سی بحیثیت نجی ادارہ ترقی کرے۔ پندرہ نومبر دو ہزار نو کو کراچی اور اسلام آباد کے مشترکہ قونصلیٹ جنرل نے واشنگٹن کو مراسلہ بھیجا جس میں کے ای ایس سی کے نئے سی ای اواور ابراج کپیٹل کے منیجنگ ڈائریکٹر کیساتھ ہونیوالی گفتگو کی تفصیل بتائی گئی۔ مراسلے کے مطابق سی ای او کے ای ایس سی ، کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ ، پانی و توانائی ، پیٹرولیم اور معدنی وسائل کی وزارتوں سمیت دیگر پاور سیکٹر ریگولیٹرز کیساتھ کے ای ایس سی کی ورکنگ ریلیشن شپ اچھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ پیپکو کیساتھ بھی تعاون ہے تاہم امکان ظاہر کیا کہ یہ ادارہ کے ای ایس سی کو بحیثیت نجی کمپنی کے طور پر کامیاب ہوتا نہیں دیکھ سکتا۔ مراسلے کے مطابق سی ای او کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی ماحول میں کے ای ایس سی کو رائٹ سائزنگ سے روکنا مشکل ہے۔ سی ای او کے ای ایس سی کا کہنا تھا کہ ادارے کا طویل عرصے تک چلنے کا انحصار ٹیرف کی شرح بڑھانے پر ہے جبکہ حکومت وقت کو یوٹیلیٹی کی مد میں ایریئرز کی ادائیگی بھی کرنا ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.