6 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:48
ایرانی صدر کا افریقہ میں سپر طاقتوں کی موجودگی پر اظہار تشویش
جنگ نیوز -
دوشنبے…جنگ نیوز…ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے افریقہ میں سپر طاقتوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کردیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پن بجلی گھر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ انہیں اپنے خطے اور افریقہ کے داخلی معاملات میں سپر پاورز اور اجنبی ملکوں کی مداخلت پر سخت تشویش لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نزدیک یہ عمل آزاد ملکوں کے مفادات، وقار اور خوشحالی کے منافی ہے۔ واضح رہے کہ ایران نے تاجکستان میں پن بجلی گھر کی تعمیر کیلئے اٹھارہ کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کی ہے۔