6 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:0
ملائیشیا:چین اسمگل کی جانے والی ہاتھی دانت کی بڑی کھیپ ضبط
جنگ نیوز -
کوالالمپور…جنگ نیوز… ملائیشین حکام نے چین اسمگل کی جانے والی ہاتھی دانت کی بڑی کھیپ ضبط کرلی۔ کسٹمز عہدیدار زین العابدین طیب نے بتایا کہ کسٹمز انسپکٹرز نے ملائیشیا کی سب سے بڑی بندرگاہ ”کالانگ “ سے 10 لاکھ ڈالر مالیت پر مشتمل 695 افریقی ہاتھی دانت کی کھیپ پکڑ لی ہے۔ یہ کھیپ دو کنٹینرز میں بند تھی جو تنزانیہ سے ملائیشیا پہنچی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ کھیپ یہاں سے چین بھجوائی جانی تھی ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہاتھی دانت سمگلنگ میں ملوث گروہ تک پہنچنے کیلئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔