تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:0

ناروے نے افغانستان کی 52.2 ملین ڈالر امداد منجمد کردی

جنگ نیوز -
اوسلو…جنگ نیوز… ناروے نے افغانستان کی 52.2 ملین ڈالر امداد منجمد کردی۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ناروے نے یہ اقدام افغانستان کے سب سے بڑے بینک کابل بینک کے دیوالیہ ہونے اور پھر بحالی میں ناکامی کے بعد اٹھایا ہے۔ ناروے کے نائب وزیر خارجہ ایسپن بارتھ نے ایک انٹرویو میں کہاہے کہ افغانستان کی حکومت گڈ گورننس قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔ اگر افغانستان کے حکام اور آئی ایم ایف نے اس مسئلے کا حل نہ نکالا تو ہم دیگر آپشنز استعمال کرنے پر غور کریں گے۔ واضح رہے کہ افغانستان کا کابل بینک 926 کامقروض ہوکر دیوالیہ ہوگیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.