6 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:0
فلپائن میں دنیا کاسب سے بڑا مگرمچھ پکرنے کا دعویٰ
جنگ نیوز -
منیلا…جنگ نیوز… فلپائن کی وزارت ماحولیات کے اہلکاروں نے دنیا کاسب سے بڑا مگرمچھ پکرنے کا دعویٰ کیاہے جس کی لمبائی 21 فٹ اور وزن 2370 پاؤنڈ ہے۔ وزارت ماحولیات کے افسر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یہ مگرمچھ اب تک کے پکڑے جانے والے مگرمچھوں میں سے سب سے بڑا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب تک ریکارڈ کے مطابق قبل ازیں 5.98 میٹر لمبا مگرمچھ پکڑا گیا تھا۔ وزارت ماحولیات کے حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ پکڑے جانے والے مگر مچھ کو چھوڑ دینے کی بجائے مصنوعی طور پر بنائے گئے پارک میں رکھاجائے جہاں یہ آنے والے سیاحوں کیلئے تفریح کاباعث بنے گا۔