تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:19

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش

جنگ نیوز -


کراچی...کراچی کے مختلف علاقوں میں گھن گرج کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ شدید حبس کے بعد ہونیوالی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے،جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔بارش صدر آئی آئی چند ریگر روڈ گلستان جوہر شاہراہ فیصل گلشن اقبال نارتھ کراچی لانڈھی کورنگی ملیر بلدیہ،سعیدآباد شیرشاہ کے علاقوں میں ہورہی ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق ائیرپورٹ کے علاقے میں اب تک 28ملی میٹربارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔بارش کے سبب سڑکوں میں پھسلن سے کئی موٹر سائیکلیں سلپ ہوگئی ہیں، جبکہ کئی اہم شاہراہوں میں ٹریفک جام کی بھی اطلاعات ہیں۔جبکہ کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونا شروع ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے کل تک جاری رہے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.