6 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:0
حکومت ذوالفقار مرزا کے انکشافات کا نوٹس لے،فضل الرحمن
جنگ نیوز -
ڈیرہ اسماعیل خان…مولانہ فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا کے انکشافات غیر معمولی ہیں، حکومت سیاست پر ریاست کو ترجیح دیتے ہوئے ان انکشافات کا نوٹس لے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں جاری ٹارگیٹ کلنگ کا معاملہ پہلے سے سپریم کورٹ میں چل رہا ہے ، اس دوران ذوالفقار مرزا کے انتہائی اہم الزامات کو بھی عدالت میں زیر بحث آنا چاہیئے۔ ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ اپنی بات سچ ثابت کرنے کے لئے قرآن اٹھانہ مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پہلا الیکشن عوامی حمایت سے اور باقی تمام جاگیرداروں کی حایت سے لڑے، حکومت احتساب بل پر فرار کا راستہ اختیار کرنا چاہتی ہے جس پر حسب اختلاف کو مشترکا لائحہ عمل اپنا کر حکومت پرزور دینا چاہئے کہ وہ احتساب بل کو فوری طور پر پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کسی بھی مسئلے کا دیر پاس حل نہیں ہے اس بات پر غور کرنا ہوگا کہ کراچی میں بدامنی اور برادر کشی کے پیچھے کون سے عوامل کا ہاتھ ہے۔