تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:22

کراچی : آٹھ افرادکے قتل میں ملوث دومبینہ ٹارگٹ کلرز گرفتار

جنگ نیوز -
کراچی : آٹھ افرادکے قتل میں ملوث دومبینہ ٹارگٹ کلرز گرفتار

کراچی…کراچی میں عوامی کالونی کے علاقے میں پولیس کی کارروائی 8 افرادکے قتل میں ملوث دومبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا گیا ہے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ احسن عمر کے مطابق لانڈھی کے علاقے عوامی کالونی میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 8 افرادکے قتل میں ملوث دو مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے،مقابلے کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف،2 پستول بھی برآمد ہوئی ہیں،جبکہ 2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوگئے ہیں،ایس ایس پی احسن عمر کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے،جن کی شناخت کاشف عرف بڈھا اور شبیر کے نام سے ہوئی ہے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ عوامی کالونی میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.