تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:22

لاہور : گرفتار ملزمان چھوڑنے والا ایس ایچ او بھی فرار ہوگیا

جنگ نیوز -
لاہور : گرفتار ملزمان چھوڑنے والا ایس ایچ او بھی فرار ہوگیا

لاہور…لاہور میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ڈکیتی اور چوری کے ملزمان کو فرار کرانے میں ملوث گرفتار ایس ایچ او بھی تھانے سے فرار ہو گیاہے۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ وحدت کالونی حامد نے اپنے ماتحت اہلکاروں کے ہاتھوں پکڑے جانے والے ڈکیتی اور چوری کے 6 ملزمان کو بھاری رشوت لے کر فرار کر ا دیا تھا۔معاملہ پولیس حکام کے نوٹس میں آنے پر ایس ایچ او کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا تھا۔تاہم جب میڈیا کی ٹیم تھانے پہنچی تو ایس ایچ او فرار ہو گیا تھا۔ اس کی نگرانی پر مامور 4 اہلکاروں کیخلاف غفلت برتنے اور اسکی مدد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.