تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:53

کوئٹہ میں دو خود کش حملوں میں 20 افراد جاں بحق، 40زخمی

جنگ نیوز -


کوئٹہ…کوئٹہ میں سول لائن کے علاقے میں دو خود کش حملوں میں تین ایف سی اہلکاروں سمیت20 افراد جاں بحق جبکہ 40سے زائد زخمی ہوگئے ۔ ڈی آئی جی پولیس آپریشنز حامد شکیل کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے کمشنر آفس کے قریب ڈی آئی جی ایف سی کی رہائش گاہ پر معمور ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور اس کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا جبکہ اسی اثناء میں ایک اور خود کش حملہ آور فائرنگ کرتا ہوا ڈی آئی جی ایف سی کی رہائش گاہ میں داخل ہوگیا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا، ان حملوں کے نتیجے میں تین ایف سی اہلکاروں سمیت 20 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے نتیجے میں 40سے زائد افراد زخمی ہوگئے،دھماکے سے ایف سی کے ڈی آئی جی فرخ شہزاد کی اہلیہ اور کرنل خالد بھی جاں بحق ہوگئے۔ ڈائریکٹر سول ڈیفنس کے مطابق دھماکوں میں100کلو گرام سے زائد بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے اتنے شدید تھے کہ ان کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکوں سے تین رکشوں اور ایک گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، خود کش حملوں کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، علاقہ کو گھیرے میں لے لیاگیا، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.