تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:57

بھارت:دلی ہائی کورٹ کے باہر دھماکا،4ہلاک،28زخمی

جنگ نیوز -


نئی دہلی…بھارت میں دلی ہائی کورٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے ،دھماکے میں 4افراد ہلاک جبکہ 28 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں دلی ہائی کورٹ کے قریب گیٹ نمبر پانچ پر دھماکا ممکنہ طور پر ایک بریف کیس میں رکھے گئے مواد کے ذریعے ہوا۔ دلی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔ مصروف اوقات میں یہ دھماکا کیا گیا ہے۔ زخمیوں کواسپتال منتقل کیاجارہاہے۔ واضح رہے کہ 25 مئی کے بعد سے ہائی کورٹ کے احاطے میں دوسری بار دھماکا کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.