7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:57
بھارت:دلی ہائی کورٹ کے باہر دھماکا،28افراد زخمی
جنگ نیوز -
نئی دہلی…بھارت میں دلی ہائی کورٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے ،دھماکے میں 28 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں دلی ہائی کورٹ کے قریب گیٹ نمبر پانچ پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 28افراد زخمی ہوئے ہیں ، دلی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔ مصروف اوقات میں یہ دھماکا کیا گیا ہے تاہم دھماکا معمولی نوعیت کا تھا، جس سے زیادہ نقصان نہیں ہوا ، زخمیوں کواسپتال منتقل کیاجارہاہے۔ واضح رہے کہ 25 مئی کے بعد سے ہائی کورٹ کے احاطے میں دوسری بار دھماکا کیا گیا ہے۔