7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:2
کوئٹہ میں 2خود کش حملے ،16افراد جاں بحق،30زخمی
جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ میں سول لائنز کے علاقے میں کمشنر آفس کے قریب دو خود کش حملوں میں کم از کم16افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے جیو کو بتایا کہ ایک خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ایف سی اہلکاروں کی گاڑی سے ٹکرا دی جبکہ دوسرے خود کش حملہ آور نے فائرنگ کرتے ہوئے ڈی آئی جی ایف سی کے گھر میں داخلے کی کوشش کی اور دھماکا کر دیا ۔ دونوں دھماکوں کے نتیجے میں 3ایف سی اہلکاروں سمیت16افراد جاں بحق جبکہ 28سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے عام افراد زیادہ متاثر ہوئے جو جائے وقوع سے رکشہ ، عام گاڑیوں میں گذر رہے تھے۔ دھماکے اس قدر شدید نوعیت کے تھے کہ دھماکے کی جگہ پر گڑھا پڑ گیا اور تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر کے علاقے میں عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکوں کے بعد سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔