تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:28

کوئٹہ میں زوردار دھماکا، کم از کم3افراد زخمی

جنگ نیوز -


کوئٹہ…کوئٹہ میں سول لائنز کے علاقے مٰں کمشنر آفس کے قریب زوردار دھماکا ہوا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے کی جگہ پر گڑھا پڑ گیا اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کم از کم 3افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکا اس قدر شدید نوعیت کا تھا کہ تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر کے علاقے میں عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور اس کے فوراً بعد ہوائی فائرنگ بھی سنی گئی۔ واضح رہے کہ اس علاقے میں گورنر ہاوٴس، وزیراعلیٰ ہاوٴس ، آئی جی آفس اور دیگر اہم عمارتیں بھی موجود ہیں۔ دھماکے کی جگہ پر ایک گاڑی اور ایک رکشے میں آگ لگی ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.