تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:51

کپاس کی قیمتوں میں فی من 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ

جنگ نیوز -


کراچی… زائد بارشوں سے پھٹی کی رسد متاثر ہونے سے سند ھ وپنجاب میں کپاس کی قیمتوں میں فی من 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان کاٹن جنز ایسوسی ایشن کی ممبر احسان الحق کے مطابق ملک میں جاری حالیہ سیلابی بارشوں کے باعث پھٹی کی آمد میں تاخیر سے کپاس کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ اور سندھ و پنجاب میں کپاس کی فی من قیمت بالترتیب 6600 اور 6800 روپے فی من کی سطح پر آگئی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ پھٹی کے عدم دستیابی کے باعث 200 کاٹن جینگ فیکٹریوں نے کام بند کر دیا ہے جبکہ بارشوں سے قبل کاشت کار 1 کروڑ 50 لاکھ بیلز کی پیدوار کی توقع کر رہے تھے ،مگر بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے ابتدائی اندازوں کے مطابق سیلابی پانی سے 20 لاکھ بیلز کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.