7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:48
جعفرآباد: قومی شاہراہ پر دو ٹرک ڈرائیور اغواء، مزاحمت پر تیسرا قتل
جنگ نیوز -
جعفرآباد…جنگ نیوز… ڈیرہ اللہ یار کے قریب قومی شاہراہ پر نامعلوم ڈاکوؤں نے تین ڈرائیوروں کو اغواء کرنے کی کوشش کی مزاحمت پر ایک ڈرائیور کو قتل جبکہ دو کو اغواء کر لیا ۔پولیس کے مطابق بدھ کو قومی شاہراہ پر سی این جی پمپ کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں نے تین ٹرک ڈرائیوروں کو اغواء کرنے کی کوشش کی مزاحمت پر فیصل حسین کو قتل جبکہ نادر علی اور سیف اللہ کواغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔پولیس کو اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی اورنعش کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس مزید اس سلسلے میں تحقیقات کر رہی ہے۔