7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:48
یونان کیلئے قرضے کی قسط کے اجراء میں مشکلات کا سامنا ہے، جرمنی
جنگ نیوز -
برلن…جنگ نیوز… جرمنی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف، ای سی بی اور یورپین کمیشن کی یونان کی اقتصادی حالت کے بارے میں مثبت پیش رفت کی رپورٹ سامنے نہ آئی تو یونان کو عالمی امداد کی اگلی قسط جاری نہ ہو سکے گی۔ جرمنی کے وزیر خزانہ وولف گینگ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں کے قوانین واضح ہیں جن میں تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں۔ اگریونان نے اقتصادی بحالی کیلئے اصلاحات کے اپنے پروگرام میں پیش رفت نہ دکھائی تو اگلی عالمی امدادی قسط سے محروم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان تینوں مالیاتی اداروں نے گذشتہ سال یونان کو 110 ارب یورو جاری کئے جبکہ یونان کو مزید 109 ارب یورو مل سکتے ہیں جو مشروط ہے۔