7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:59
کامران مادھوری،سہیل کمانڈو کی سندھ ہائی کورٹ میں پیشی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے چکرا گوٹھ سے گرفتار ہونے والے ملزمان کامران مادھوری اور سہیل کمانڈو کو سندھ ہائی کورٹ میں پیش کردیا گیا۔ دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم کل سپریم کورٹ نے دیاتھا۔ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات کے باعث ملزمان کا جوڈیشل مجسٹریٹ نے جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کردیا تھا۔دونوں ملزمان کوسول اسپتال سے ایمبولنس کے ذریعے ہائی کورٹ لایا گیااور جسٹس مقبول باقر کی عدالت میں پیش کیاگیا۔