7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:59
چین رواں ماہ 6 لاکھ ٹن چینی درآمد کرے گا
جنگ نیوز -
سنگاپور…جنگ نیوز… چین میں رواں ماہ 5 سے 6 لاکھ ٹن درآمدی چینی پہنچ جائے گی۔ سنگاپور ڈیلر ایسوسی ایشن کے مطابق چین کیلئے برازیل اور دوسرے ممالک سے ستمبر میں 5 سے 6 لاکھ ٹن درآمدی چینی پہنچ جائے گی۔ چین نے رواں سال گذشتہ سال سے 2 ملین ٹن زیادہ چینی کی درآمد کے آرڈرز دیئے ہیں جس کی وجہ گنے کے پیداواری علاقوں میں قحط ہے۔ ذرائع کے مطابق چین نے جنوری سے جولائی کے دوران 776,945 ٹن چینی درآمد کی جو گذشتہ سال کے اس عرصہ کے مقابلے میں 8.76 فیصد زیادہ ہے۔ چین زیادہ تر کیوبا، تھائی لینڈ، برازیل، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا سے چینی کا خریدار ہے۔ اگست سے دسمبر کے دوران چین 1.5 ملین ٹن مزید چینی درآمد کرے گا۔