7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:57
عالمی ماہرین صحت نے ” ٹیٹوز “کو بلڈ کینسر کا سبب قرار دیدیا
جنگ نیوز -
واشنگٹن …جنگ نیوز…عالمی ماہرین صحت نے ” ٹیٹوز “ فیشن کو بلڈ کینسر کا سبب قرار دیدیا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ فیشن ” ٹیٹوز“ کی وجہ سے انسانی جسم میں بلڈ کینسر جیسا موذی مرض جنم لیتا ہے جس کے بعد عالمی ماہرین صحت نے اس فیشن کو صحت کے لئے انتہائی مضر قرار دیدیا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق جسم پر رنگ برنگے نقش و نگار بنوانے سے خون کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین صحت نے واضح کیا ہے کہ جلد کو خوشنما بنانے کے لئے ٹیٹوز کے نقش و نگار بنواتے وقت جلد کو اندر تک چھیل کر مہندی یا دیگر کیمیکل بھرے جاتے ہیں جس سے خون کے خلیوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ ماہرین طب نے اپنی تحقیق میں مزید کہا ہے کہ مہندی بذات خود خطرناک نہیں مگر اس میں شامل دیگر کیمیکل جلد اور خون کی نالیوں کے لئے نقصان دہ ہیں جس سے اجتناب کرنا بے حد ضروری ہے۔