تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:57

کوئٹہ میں دو خودکش دھماکے، ایف سی کو نشانہ بنایا گیا،21افراد شہید

جنگ نیوز -


کوئٹہ…کوئٹہ میں ڈی آئی جی ایف سی کی رہائش گاہ پر دو خود کش حملوں میں ڈی آئی جی ایف سی کی اہلیہ اور ایف سی کے ایک کرنل سمیت 21افراد جاں بحق اور 35 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جبکہ خود کش حملہ آور بھی مارے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق آج صبح ایک خود کش حملہ آور نے کمشنر آفس کے قریب ڈی آئی جی ایف سی کی رہائش گاہ پر معمور ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور اس کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا جبکہ اسی اثناء میں ایک اور خود کش حملہ آور فائرنگ کرتا ہوا ڈی آئی جی ایف سی کی رہائش گاہ میں داخل ہوگیا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا، ان حملوں کے نتیجے میں ڈی آئی جی ایف سی بریگیڈئر فرخ شہزد زخمی جبکہ ان کی اہلیہ اور وہاں موجود کرنل خالد جاں بحق ہوگئے خود کش حملوں میں تین ایف سی اہلکاروں، ایک خاتون اور تین سالہ بچے سمیت اکیس مزید افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ان کے نتیجے میں 35سے افراد زخمی ہوگئے، دھماکے اتنے شدید نوعیت کے تھے کہ ان کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکوں سے تین رکشوں اور ایک گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، بم ڈسپوذل اسکواڈ کے مطابق خود کش دھماکوں میں تقریبا ایک سو کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیاگیا،خود کش حملوں کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، علاقہ کو گھیرے میں لے لیاگیا،خود کش حملوں کے بعد کوئٹہ شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا، قریبی اسکولوں میں چھٹی دے گئی، بعد میں جائے وقوعہ سے ایک خود کش حملہ آور کا سر مل گیا جس کی شناخت احمد گل ولد سعید گل کے نام سے ہوئی ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.