7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:9
یورپی یونین کا شام کیخلاف سخت پابندیاں عائد کرنے پر غور
جنگ نیوز -
برسلز …جنگ نیوز… یورپی یونین نے شام کیخلاف سخت پابندیوں پر غور شروع کردیا ہے ۔ نئی پابندیوں پر ہفتے سے عمل شروع ہوگا اور ان میں تیل پر بھی پابندی بھی شامل ہوسکتی ہیں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ سفارت کارایسی کمپنیوں کے خلاف اقدامات کرنے پر غور کررہے ہیں جو سویلینز کو کچلنے میں ملوث رہی ہیں۔ نئی پابندیوں میں یورپی یونین کی طرف سے شام کے خلاف تیل پر بندش عائد کی جاسکتی ہے، جو ہفتے سے نافذالعمل ہوگی۔دریں اثنا، سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ شام کی فوج نے منگل کو ہمس کے مرکزی علاقے میں دو شہریوں کو ہلاک کیا جن میں ایک نوجوان شامل ہے۔ اْنہوں نے یہ بھی کہا کہ علاقے سے پانچ لاشیں برآمد کی گئی ہیں جو صدر بشار الاسد کے خلاف ہونے والے مظاہروں کا گڑھ ہے۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے ایک بار پھربشارالاسد سے تشدد بند کرنے اور اصلاحات جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔