7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:53
مقبوضہ کشمیر: غیر قانونی نظر بندیوں کیخلاف دوسرے روز بھی ہڑتال
جنگ نیوز -
سرینگر …جنگ نیوز… مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی غیر قانونی نظر بندی کے خلاف بدھ کو دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق منگل اور بدھ کی دوروزہ ہڑتال کی کال بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے دی تھی تاکہ نظر بندافراد کی رہائی کے مطالبے پر زور دیا جاسکے۔ مقبوضہ علاقے میں تمام دکانیں ، تجارتی مراکزاور تعلیمی ادارے بندہیں جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد رفت معطل ہے۔ ادھر قابض انتظامیہ نے سید علی گیلانی کو سرینگر میں گھر میں نظر بند کر کے انکی رہائش گاہ کے باہر فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کر رکھی ہے۔