7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:53
کراچی:رینجرز کا آپریشن، 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
جنگ نیوز -
کراچی…جنگ نیوز… پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے جانے والے ٹارگیٹڈ آپریشن میں لائنز ایریا، جمشید ٹاؤن، بسم اللہ سینٹر اور گلشن اقبال سے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گرفتار کئے جانے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔