7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:19
پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کا کامیاب نہیں ہو نے دینگے،نواز شریف
جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سے جتنی امیدیں تھیں ان سب امیدوں پر پانی پھر گیا ہے،کل تک ایک دوسرے کو قاتل کہنے والے آج ایک دوسرے کی بانہوں میں بانہیں ڈال کراکٹھے ہو گئے ہیں۔پنجاب یلو کیب اسکیم کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں کی قرعہ اندازی کے موقع پر خطاب کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کا کامیاب نہیں ہو نے دیں گے۔ماضی کی یادیں اچھی لگتی ہیں،پاکستان کے مستقبل کے بارے میں خوف آتا ہے تاہم آصف علی زرداری یہ ساری ہیرا پھیری نہ کرتے تو یہ زیادہ بہتر تھا،سیاست بچانے کا نہیں،ملک بچانے کا وقت ہے۔وزیروں کو عدالتوں سے کرپشن پر سزا ملتی ہے ،زرداری معاف کر دیتے ہیں۔امین فہیم کی فیملی نے ساڑھے3کروڑ روپے جمع کروا کر اپنی کرپشن کا اعتراف کیا اس کے باوجود امین فہیم کا وزارت پر براجمان رہنا شرم ناک ہے ۔زرداری نے پنجاب میں گورنر راج لگاکر مجھے اور شہباز شریف کو سیاست سے باہر کیا۔تقریر کے دوران میاں نواز شریف پنجابی شعر سناتے ہوئے بھول گئے تاہم لقمہ ملنے پر انہوں نے یہ شعر مکمل کیا ، ''کوڑے کھوہ کدی مٹھے نئیں ہوندے،پانویں سو سو،من گڑ پایئے پاٹے دل فیر نئیں مل دے پانویں کْٹ کْٹ جپھیاں پایئے''