تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:19

بدین :سیم نالے کا پانی دیہاتوں میں داخل، لوگوں کی منتقلی جاری

جنگ نیوز -
بدین …بدین کے قریب زیرو پوائٹ کے سیم نالے میں پانی اوور فلو کر جانے سے سو سے زائد دیہاتوں میں پانی داخل ہوگیا ہے،جس کے بعد لوگوں کو تیزی سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔بدین کے قریب زیروپوائنٹ پر ایل بی او ڈی سیم نالے سے پانی اوور فلو کرجانے کے باعث سو سے زائد دیہات زیر آب آگئے۔ زیروپوائنٹ رابطہ پل سے 4 فٹ اونچا ریلا بہہ رہا ہے،جس کے بعد پاک فوج کی جانب سے لوگوں کی منتقلی کا کام تیز کردیا گیا،برگیڈ کمانڈنٹ بریگیڈئر جاوید اقبال کے مطابق آج صبح سے پانچ سو خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیاگیا ہے۔بدین کی پران ندی میں طغیانی سے درجنوں دیہات زیرآب آگئے اور پنگریو روڈ بھی متاثر ہوا ہے۔ سمن سرکار کے قریب بہنے والے سیم نالے میں دو مختلف مقامات پر شگاف سے چھ دیہات زیر آب آگئے۔سیلابی ریلے سے بدین مٹھی روڈ ، کھوسکی نندو روڈ مختلف مقامات پر زیر آب آگئی ہیں۔ہزاروں افراد سڑک کنارے کھلے آسمان تلے پڑے ہیں،متاثرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لئے گاڑیاں فراہم کرے۔سندھ اری گیشن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بدین، میرپورخاص اور تھرپارکر کے ڈی سی اوز کو ریڈ الرٹ وارننگ کے لیٹر جاری کردیئے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.