7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:19
کوئٹہ خود کش دھماکوں کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کر لی
جنگ نیوز -
کوئٹہ…کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کوئٹہ میں خودکش دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے خروٹ آباد واقعہ کا بدلہ قرار دیا ہے۔تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں دو خودکش دھماکے کرکے چیچن خواتین کی ہلاکت کا بدلہ لیا گیا ہے ، ترجمان نے کہا ہے کہ خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے کرنل شہزاد نے ہی بطور کمانڈنٹ ایف سی ، چیچن خواتین پر فائرنگ کا حکم دیا تھا۔