تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:32

کراچی:سپریم کورٹ کے باہر خواتین کا ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مظاہرہ

جنگ نیوز -
کراچی …کراچی میں سپریم کورٹ کے باہر لیاری سے تعلق رکھنے والی خواتین نے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مظاہرہ کیا،جس کے باعث ،آئی آئی چندریگر روڈ پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی کی صورتحال پر ازخود نوٹس کی سماعت کے موقع پر لیاری میں ٹارکٹ کلنگ میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کے لواحقین نے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے مظاہرہ کیا ۔مظاہرے میں بڑی تعداد میں خواتین بھی شامل تھیں۔مظاہرین نے 12 مئی کے واقعات کی تحقیقات بھی سپریم کورٹ سے کرائے جانے کا مطالبہ کیا۔مظاہرے کے دوران آئی آئی چندریگر روڈ پر کئی گھنٹے تک ٹریفک جام رہا جبکہ مظاہرین کو سپریم کورٹ تک جانے سے روکنے کے لئے لیڈیز پولیس کو بھی طلب کیا گیا تھا۔مظاہرے کے بعد شرکاء پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.