7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:25
بم کی اطلاع پر پی آئی اے کی پرواز کو ترکی میں اتار لیا گیا
اے آر وائی - لاہور سے مانچسٹر جانے والی پرواز پی کے 709 کو بم کی اطلاع پر استنبول میں اتار لیا گیا ہے ۔ جہاز میں 346 سے زائد مسافر سوار ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کپتان کو جہاز میں بم کی اطلاع موصول ہونے پر انہوں نے قریبی کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا گیا ۔ جس پر اس پرواز کو ترکی میں اتار لیا گیا لینڈنگ کے بعد جہاز کو سیکورٹی اور ایئرپورٹ اسٹاف نے اپنے حصار میں لے لیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ۔ تمام مسافروں بحفاظت لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ طیارے کی تلاشی لے رہا ہے۔