تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:32

ذوالفقار مرزا کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے، منظور وسان

جنگ نیوز -


کراچی…وزیرداخلہ سندھ منظوروسان کاکہناہے کہ ذوالفقار مرزا کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے،انفرادی بیان دینے والوں کے ساتھ پیپلز پارٹی کی وابستگی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ رینجرزکواختیار دینے کے بعد کراچی میں امن کیلئے فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں۔سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ نے بتایاکہ ذوالفقارمرزاکے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے،ان کی سی ای سی کی رکنیت کافیصلہ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی ہی کریگی،پارٹی میں بہت سے آئے اورچلے گئے،منظور وسان کا کہنا تھا کہ رینجرزکو اختیار دینے کے بعدکراچی میں فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں، رینجرز اور پولیس کی کارروائی کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔وزیرداخلہ سندھ نے بتایاکہ 42 ٹارگٹ کلرزکوگرفتار کیا گیا ہے اور کراچی کے پانچوں اضلاع میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی ہیں۔جبکہ سپریم کورٹ کے حکم پرانسداددہشتگردی کی عدالتوں میں6نئے جج تعینات کیے ہیں،جن میں سے پانچ جج حاضرسروس سیشن جج اور ایک ریٹائرجج ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.