تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:32

سپریم کورٹ کو ذوالفقار مرزا کے بیان سے استفادہ کرنا چاہیے،عبدالطیف آفریدی

جنگ نیوز -
پشاور…پاکستان بار کونسل کے وائس چیئر مین عبدالطیف آفریدی نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا کے بیان میں سپریم کورٹ کے لئے روشنی ہے جس سے استفادہ کرنا چاہیے۔ ڈسٹرک بار روم پشاور میں وکلاء سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عبدالطیف آفریدی نے کہا کہ کراچی کے حالات سے متعلق ذوالفقار مرز ا کا بیا ن اہم ہے۔ جس میں سپریم کورٹ کے لئے روشنی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات پر سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا اس پر عمل درآمد ہونا چاہئے۔ لطیف آفریدی نے کہا کہ ماتحت عدلیہ سے کرپشن کے خاتمہ کے لئے جوڈیشل افسروں کی تنخواہوں میں اضافہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کرپشن کے الزامات پر ماتحت عدالتوں کے ججوں کے خلاف کارروائی پر تنقید کی اور کہا کہ برطرف ججز کو صفائی کا موقع نہیں دیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.