7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:32
لاہور میں کچی پنسل سے روزنامچوں کی تحریر پر پابندی
جنگ نیوز -
لاہور…ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے تمام تھانوں میں کچی پنسل سے روزنامچوں کی تحریر پرپابندی عائد کر دی ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور مجاہد مستقیم نے یہ فیصلہ اعلی پولیس افسران سے ملاقات اور مشاورت کے بعد کیا۔ اس سلسلے میں شہر کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کچی پنسل سے روزنامچے کی تحریر کے حوالے سے آئے روز شکایات سامنے آ رہیں تھیں۔یہ شکایت بھی عام تھی کہ پولیس اہلکار روزنامچے میں ردوبدل کرتے ہیں جس سے کیس کی نوعیت خراب ہو جاتی ہے۔