7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:43
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی:پاکستان نے جنوبی کوریا کو2-3سے شکست دیدی
جنگ نیوز -
بیجنگ…پہلی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر فائنل کیلئے راہ ہموار کرلی۔جمعہ کو پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔چین کے شہر اوردوس میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دیکر پول میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی، پہلے ہاف میں پاکستان کو دو صفر کی برتری حاصل تھی، پاکستان کی جانب سے وقاص شریف اور محمد عرفان نے گول کیے،دوسرے ہاف میں جنوبی کوریا نے سخت مقابلہ کیا، پاکستان کی جانب سے شفقت رسول نے تیسرا گول کرکے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا،پاکستان جمعہ کو بھارت سے مقابلہ کرے گا، پاکستان بھارت سے میچ برابر کرکے بھی فائنل کیلئے کوالیفائی کرسکتا ہے۔