7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:55
یوروکپ:کوالیفائنگ راؤنڈ میں انگلینڈ،ہالینڈ بوسنیا اور کروشیا کی کامیابی
جنگ نیوز -
ایمسٹرڈیم…یورو 2012 فٹبال ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راونڈ میں انگلینڈ ، ہالینڈ، بوسنیا اور کروشیا نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی۔ یورو 2012 کوالیفائنگ راؤنڈ میں انگلینڈ کا مقابلہ ویلز سے ، انگلینڈ نے یہ میچ ایک گول سے جیتا،میچ کاواحدگول ایشلی ینگ نے اسکور کیا۔ ورلڈ کپ 2010کی رنرز اپ ہالینڈ نے فن لینڈ کو 2-0 سے مات دی۔ ہالینڈ کی جانب سے کیون اسٹروٹمن اور لوک ڈی جونگ گول اسکورز رہے۔ گروپ ایف میں کروشیا نے اسرائیل کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا۔بوسنیا نے نے بیلاروس کے خلاف ایک گول سے کامیابی حاصل کی۔