تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:55

پاک افغان تجارت فروغ کیلئے کسٹمز کا طریقہ کار سہل بنانے پر اتفاق

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان اور افغانستان نے دوطرفہ تجارت بڑھانے کے لیے کسٹمز کا طریقہ کار سہل بنانے پر اتفاق کیا ہے۔پاکستان اور افغانستان نے دوطرفہ تجارت بڑھانے کے لیے کسٹمز کا طریقہ کار سہل بنانے پر اتفاق کرلیا ہے۔افغانستان کے وزیر تجارت انوارالحق نے اسلام آباد میں پاکستان کیوزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے مابین باہمی تجارت بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے مابین تجارت کا موجودہ سالانہ حجم ایک ارب 70 کروڑ ڈالر ہے۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان کنسائنمنٹس کی تیز تر آمدورفت کے لیے کسٹمز کے طریقہ کار کو سہل بنانے اور کارگو کی سیکیورٹی اور اشیاء کی بینک گارنٹی اور انشورنس کے معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.